انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی کے لئے ڈرامے نہ لکھنے کی بڑی وجہ بتا دی

0
46

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی پر نہ لکھنے کی وجہ بتادی

لاہور: انور مقصود اپنے بیٹے بلال مقصود کے ہمراہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو آئے اور مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے انور مقصود سے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اب ٹی وی کے لیے کیوں لکھنا چھوڑ دیا ہے ؟

انور مقصود نے ماضی کی معروف ادبی شخصیات کا نام گنواتے ہوئے آگے سے ہی سوال کرڈالا کہ کیا اب یہ سارے لوگ لکھتے ہیں

انور مقصود نے کہا کہ کیا اب اشفاق احمد لکھ رہے ہیں بانو قدسیہ نہیں لکھ رہیں فاطمہ ثریا بجیا بھی نہیں لکھ رہیں انور مقصود نے ناموں کی فہرست اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ منو بھائی اور انتظار حسین بھی نہیں لکھ رہے

انور مقصود نے کہا کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ جواب ملتا ہے کہ یہ سب تو وفات پا گئے ہیں تو میرا ان سب لوگوں کو جواب ہے کہ یہ سب اپنے ساتھ ڈرامہ بھی لے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے نام اور اشتہاروں سے ہی انکے معیار کا اندازہ ہوجاتا ہے ٹی وی کے چند معروف ڈراموں کے نام لیتے ہوئے طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے انہوں نے تنقید بھی کرڈالی جس سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے

انہوں نے چند مشہور ڈراموں میرے پاس تم ہو، ناممکن ، چیخ اور دیگر ڈراموں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ایسے ناموں کے ساتھ تو میں نہیں لکھ سکتا سا تھ ہی انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مذکورہ ڈرامے اچھے ڈرامے ہیں اور آپ لوگ پسند بھی کرتے ہیں

اپنی زندگی میں جنگیں اور سیاسی انتشار دیکھے ہیں لیکن اس سے بدترین وقت کبھی نہیں دیکھا انور مقصود

Leave a reply