عورتیں کالا جادو حسد جلن کی آگ میں اپنے شوہر کی حلال آمدنی جادوگر عاملوں پر لٹا رہی ہیں ، جویریہ صدیق

0
54

جرنلسٹ اور کالم نگار جویریہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عورتیں ایک گناہ کبیرہ کا حصہ بن رہی ہیں وہ ہے کالا جادو حسد جلن کی آگ میں اپنے شوہر کی حلال آمدنی جادوگر عاملوں پر لٹا رہی ہیں ۔

باغی ٹی وی : جرنلسٹ اور کالم نگار جویریہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عورتیں ایک گناہ کبیرہ کا حصہ بن رہی ہیں وہ ہے کالا جادو حسد جلن کی آگ میں اپنے شوہر کی حلال آمدنی جادوگر عاملوں پر لٹا رہی ہیں ۔ سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جویریہ صدیقی نے ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا ویڈیو میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہ عورتیں ہی نہیں مرد بھی اخلاقی بُرائیوں میں شامل ہیں


انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسی سے بھی حسد ہوتا ہے یا کوئی پسند نہیں آ رہا ہوتا تو اس پر کالا جادو ٹونہ کروا دیا جا تا ہے جس سے ان لوگوں کو پریشانیاں آ جاتی ہیں جویریہ صدیقی نے کہا کہ کتنی ہی خواتین ہیں جن کے شوہروں کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ ان کی بیویاں مختلف آستانوں پر جاتی ہیں اور ان کی حق حلال کی کمائی جادوگر عاملوں پر ضائع کرتی ہیں اور پورے خاندانوں کو انہوں نے تباہ کیا ہوا ہوتا ہے ان جادووں اور کالا جادووں کے چکر میں اس کے علاوہ حسد ، جلن اور دوسری کئی برائیاں جیسے غریبوں کے ساتھ بُرا سلوک یتیموں کا مال کھا لینا وغیرہ اتنی بُرائیاں ہو رہی ہوں تو وہاں ایسی بیماریاں اور عذاب ہی آئیں گے

جویریہ صدیقی نے کہا کہ پوری قوم کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے جو لوگ کرپشن کر رہے ہیں ان کو اس کرپشن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور جو لوگ سرکاری اداراں میں مالزم ہیں اور اپنا کام ایمناداری سے نہیں کر رہے انہیں ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے اور جو حکومت اور سرکاری ٹیکسز کے اوپر بوجھ ہیں انہیں کام کرنا چاہیئے

وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل کی کروڑوں کی آمدنی پرائیویٹ کمپنی کو جارہی ہے

کشمیرتب آزاد ہو گا جب ہم اپنی جھوٹی اناؤں سےآزاد ہوں گے اقرار الحسن

Leave a reply