عون چودھری وزیراعظم کا مشیر برائے سیاحت وکھیل تعینات

0
35

عون چودھری کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاحت وکھیل تعینات کردیا گیا

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے منظوری دی عون چودھری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا عون چودھری کا تعلق جہانگیر ترین گروپ سے ہے،جس دن وفاقی کابینہ تشکیل دی گئی تھی اسی روز ہی عون چودھری کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تا ہم آج نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے

عون چودھری تحریک انصاف کی حکومت میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر رہ چکے ہیں، عون چودھری جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوئے جس کے بعد عون چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا، اس موقع پر عون چودھری کا کہنا تھا کہ وہ جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے استعفے کو ترجیح دی

تحریک انصاف کے ترین گروپ نے عمران خان کی حکومت کے خلاف اتحاد قائم کیا اور پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے لئے حمزہ شہباز کا ساتھ دیا، اب ترین گروپ کو پنجاب میں بھی وزارتیں ملنے کا امکان ہے، حمزہ شہباز نے بطور وزیراعلیٰ حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی تھی اور ساتھ ملکر چلنے کا عزم کیا تھا

عون چودھری کا استعفیٰ، جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے

وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،عون چودھری

آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Leave a reply