اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی، لوٹی رقم کو بچانے کیلئے کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے۔شہباز گل

اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی، لوٹی رقم کو بچانے کیلئے کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے۔شہباز گل

باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی، لوٹی رقم کو بچانے کیلئے کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ لیں ایماندار تھانیدار آگیا، منی لانڈرنگ کیلئے قانون سازی سے انہیں اتنا مسئلہ کیوں ہے۔ جتنی مرضی اے پی سی کر لیں، این آر او نہیں ملنا۔ شریف خاندان سے زیادہ کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران اشرافیہ چاہتی تھی مکمل لاک ڈاؤن ہو، وزیراعظم نے مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا اورغریب کا سوچا۔ عمران خان نے شب و روز ایک کر کے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیراعلی سندھ نے ڈھٹائی سے کہا کوئی بھوک سےمرتا نہیں دیکھا، اس بچےکی ویڈیو دیکھ لیں جس کا مرغا گندا پانی پینے سے مر گیا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں احساس پروگرام جیسا منصوبہ نہیں آیا، تحریک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام میں بلاتفریق عوام کی مالی معاونت کی

جمہوریت کو چلنے ہی نہیں‌دیاجاتا، پہلے کمزور کیا جاتا ہے پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے ، نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب


واضح‌ رہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی جاری ہے . اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور ان محبتوں‌کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ اب جمہوری قوتین جمہوریت اور عوام کے حکمرانی کے لیے کھڑی ہو چکی ہیں جو کہ بہت ہی قابل ستائش بات ہے. انہوں‌ نے کہا کہ اب جمہوری قوتوں کو روایتی احتجاج سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا . انہوں نے کہا ہے کہ جمہیوریت کچھ قوتیں چلنے ہی نہیں‌دیتیں. پہلے ان کو کمزور کیا جاتا ہے . پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے .

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس میں‌شریک ہوئے اور اے پی سی کا انعقاد تمام شرکا کی مشترکہ کاوش قرار دیا.

سابق صدر آصف زرداری نے اے پی سی سے خطاب کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف کا کانفرنس کی دعوت قبول کرنے کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، عمران خان کی سوچ ایک میجر کی سوچ ہے۔ یہ کوئی جمہوریت نہیں اس طرح ملک نہیں چلتے، ہم حکومت گرانے نہیں بلکہ بچانے آئے ہیں

Comments are closed.