اے پی سی کی ناکامی کا خدشہ، مولانا فضل الرحمان اچانک کس سے ملنے پہنچ گئے؟ اہم خبر

اے پی سی کی ناکامی کا ڈر یا کچھ اور،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے زرداری ہاؤس میں بلاول زرداری سے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اے پی سی کے ایجنڈے اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے

واضح رہے کہ پیر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہونی ہے جس میں بلاول زرداری شرکت نہیں کریں گے بلکہ پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا،بلاول بھٹو کے دورہ سکردو کے باعث نیئر بخاری، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ اے پی سی میں اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی، اویس نورانی، آفتاب شیرپاؤ بھی شرکت کریں گے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،ن لیگی وفد شریک ہو گا، مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے،

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی ایک اے پی سی ہوئی تھی جس میں رہبر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں ناکام ہوئی جس کے بعد اپوزیشن نے ایک بار پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.