اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

0
29

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنی مرضی اے پی سی کرلیں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے اے پی سی کرائی ہے تاکہ چوری کو بچانے کے لئے این آر او حاصل کیا جاسکے۔

غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے کہا تھا کہ قومی دولت کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ حکومت پر اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ منی لانڈرنگ و دیگر طریقوں سے لوٹی گئی قومی دولت کو ضرور قومی خزانہ میں واپس لایا جائے گا۔

اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بغیر پریشر کے سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔ مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم میں بہترین بائولر موجود ہیں لیکن بائولنگ کو بہتر بنانے کے لئے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی جب میدان میں اترتے ہیں تو پوری قوم ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوتی ہے .

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی اے پی سی جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اے پی سی مولانا نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی ہے جسے رد کر دیا گیا ہے، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے.

Leave a reply