اپوزیشن کی اے پی سی قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ہے، نعیم الحق

0
30

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنما جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں’ حکومت با آسانی بجٹ منظور کرا لے گی’

اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر

بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اور مریم نواز کو جمہوریت اور قومی مفادات کے منافی بیان بازی کرنے کی بجائے عوامی مفاد میں قانون سازی میں حصہ لینا چاہیے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم بجٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوں گے۔

غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول جمہوریت اور قومی مفاد کے منافی بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہیں نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ایسا ضابطہ اخلاق بنائیں جس سے ایک دوسرے پر الزام تراشی نہ کی جائے۔ سب کو احتجاجی سیاست کا حق ہے لیکن یہ قانون کے دائرے میں ہونی چاہیے۔ قانون کی خلاف ورزی پر تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی اے پی سی جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اے پی سی مولانا نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی ہے جسے رد کر دیا گیا ہے، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے.

اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

Leave a reply