fbpx

اپیل سماعت کیلئے منظور.اپیل کرنے والے موجود نہیں تو کیا کریں؟ عدالت

اپیل سماعت کیلئے منظور.اپیل کرنے والے موجود نہیں تو کیا کریں؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ  نے دلائل دیئے، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے تمام فریقین کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہے،اس کیس میں صرف سزا معطلی کا عارضی ریلیف دیا گیا ہے اس کیس میں نااہلی موجود ہے ،نواز شریف کی نااہلی اور سزا دونوں اس وقت برقرار ہیں،اس وقت مزید ایسا کچھ نہیں کرنا چائیے جس سے عدلیہ پر حرف آئے

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب کہتا ہے اس اپیل کو اب میرٹ پر خارج کیا جائے، یہ اپیل سماعت کیلئے منظور ہو چکی تھی اب اپیل کرنے والے موجود نہیں تو کیا کریں؟ آپ یہ کہتے ہیں کہ غیر موجودگی میں ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے،اگر ایک فریق کو سن کر عدالت مطمئن ہو کہ کیس بنتا ہی نہیں تو پھر کیا ہو گا ؟ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین میرٹ پر اپیل مسترد کرنے کو روکتا ہے ،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جن کیسز کی آپ مثال دے رہے ہیں وہ ٹرائل سے متعلق ہیں، اس کیس میں ملزمان کا ٹرائل ہوا اور انہیں اپنے دفاع کا موقع دیا گیا،ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی پھر انہوں نے اپیلیں دائر کیں،یہ کیس غیرموجودگی میں ٹرائل نہیں بلکہ غیرموجودگی میں اپیل کا ہے،نواز شریف کی اپیل ان کی غیر موجودگی میں سننے کا معاملہ ہے، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت اپیل سنے اور نتیجہ پر پہنچے کہ سزا غلط ہوئی تو بری کرنے پر تنقید ہو گی یہ تاثر کیوں جائے کہ اس کیس میں جلد بازی دکھائی گئی،

 

مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز

تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام

لندن میں بیٹھ کرنواز شریف نے گھر میں گھس کر مارا،مریم نواز

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

حکومت نواز شریف کو ڈی پورٹ کروانے کے لئے ایک بار پھر متحرک

شہباز شریف کے عشائیے میں مریم غیر حاضر کیوں تھی؟ وجہ سامنے آ گئی

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.