نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل کیلئے طلب کرلیا گیا
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کیلئے بیرون ملک جانا مشکل. لیگی رہنماء
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیر اعظم نے اس بارے میں واضح ہدایت جاری کی تھیں کہ اجلاس طلب کیا جائے جس میں بہت سارے سے اہم عہدران شرکت کریں گے اور ملکی سطح پر ہونیوالی چیزیں زیر بحث لائی جائیں گی.