ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں بلا لیا گیا

0
36
پشاور

پشاور:ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گا، اجلاس کا انعقاد 15 ماہ بعد گورنر ہاؤس میں ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی ) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اجلاس میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن و امان، دہشت گردی اور متعلقہ امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کی تازہ فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

ادھر ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ (اے پی سی) بلا لی۔

آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔

امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔

پشاور پولیس پر حملہ؛ خود کش کرنے والا حملہ آور پولیس وردی میں تھا. انسپکٹر جنرل…

وزیراعظم نے پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسر شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Leave a reply