آپ کی عید مبارک کیسے قبول کروں،میں کسی کی طرف سے بھی عید مبارک قبول نہیں کررہا

0
70

آپ کی عید مبارک کیسے قبول کروں،میں کسی کی طرف سے بھی عید مبارک قبول نہیں کررہا،مظہر بارلاس

باغی ٹی وی :مظہر برلاس سینئر کالم نگار نے فلسطین پر اپنے دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آپ کی عید مبارک کیسے قبول کروں،میں کسی کی طرف سے بھی عید مبارک قبول نہیں کررہا کیونکہ اسرائیلی کتوں نے انبیا کی سرزمین کو مقتل بنادیا ہے،جگہ جگہ لاشیں بکھری پڑی ہیں،میرے مسلمان بہن بھائیوں کے گھر اجڑ گئے،میرے معصوم بچوں پر کتے چھوڑے جارہے ہیں،بے بسی برس رہی ہے،

انسانیت ترس رہی ہے،ہرطرف آگ اور خون کا کھیل ہے،میرے اجداد نےبھی جنگیں کی تھیں مگر بچوں،عورتوں اور بزرگوں کا احترام ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا تھا مگر ان اسرائیلی کتوں کو تو جنگوں کے اصول بھی یاد نہیں۔

میرے فلسطینی بہن بھائیوں کے گھر مسمار ہوگئے،بہت سے بچے یتیم ہوگئے،بہت سے بچوں کی جان محض مسلمان کے باعث لے لی گئی،بہت سے پھول سےبچوں کے چہروں پر کتے طمانچے مار رہے ہیں،سرزمین فلسطین مسلمان حکمرانوں کی بے غیرتی پر رو رہی ہے،یہ مقتل گاہ مسلمان ملکوں کے بزدل،بے غیرت اور غلام حکمرانوں کے نوحے لکھ رہی ہے۔

یروشلم میں میرے بے بس بہن بھائی آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو گولے برستے ہیں،زمیں کو دیکھتے ہیں تو گولیاں اور خون نظر آتا ہے،فضا کا رخ کرتے ہیں تو بارود کی بُو آتی ہے۔
ایسی زندگی سے موت ہزار ہا درجے بہتر ہے جس کی جھولی میں ذلت کے سوا کچھ نہ ہو،کچھ ایسی ہی زندگیاں مسلمان حکمرانوں کی ہیں،حیران ہوں مسلمان یہ کیوں بھول گئے کہ جینا حسین کی طرح چاہئیے

دنیا بھر کے مسلمانو! ڈوب مرو،مرجاؤ کہ تمہیں کوئی خیال نہیں کہ ایک نہ ایک دن تمہیں خدا اور رسولٌ کے سامنے پیش ہونا ہے،تم کونسا چہرہ کروگے ان کے سامنے، یاد رکھو مومن کی شان بزدلی نہیں،اپنے حکمرانوں میں سےمومن تلاش کرو،بہادری مسلمان کی آبرو ہے۔

میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی آہوں ،سسکیوں اور لاشوں کے درمیان کیسے عید کی مبارکباد وصول کروں؟میں بہادروں کی اولاد میں سے ہوں،میں تو لڑوں گا ،بولوں گا اور لکھوں گابھی ،میں کسی اسرائیلی کتے کے خوف سے چپ نہیں رہوں گاکیونکہ بزدلی اور غلامی سے موت ہزار درجے بہتر ہے۔

مظہر برلاس

Leave a reply