پالپا، ساسا، سیپ ، آٹاپ اور پکا کی پی آئی اے مینجمنٹ سے بارگیننگ کی غیر قانونی حیثیت ختم

پالپا، ساسا، سیپ ، آٹاپ اور پکا کی پی آئی اے مینجمنٹ سے بارگیننگ کی غیر قانونی حیثیت ختم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے ایسوسی ایشنزکے ساتھ تمام ورکنگ اگریمنٹ منسوخ کردئیے،پالپا، ساسا، سیپ ، آٹاپ اور پکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کی غیر قانونی حیثیت ختم ہو گئی،

صرف ریفرنڈم سے جیتی یونین بحیثیت سی بی اے آئینی حیثیت میں رہ کر کام کرسکے گی،ایسوسیئشنز نے بغیر کسی آئینی حیثیت کے انتظامیہ سے اپنے اپنے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلئے فشاری گروہ بنائے ہوئے تھے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملازمین کی تنخواہ و مراعات، تبادلہ، ڈیوٹی انکار یا تبدیلی اور دیگر امور میں اب ایسوسیئشنز کا کوئی کردار نہیں ہوگا پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس فشاری گروہوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جو پی ائی اے کی انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے ایسوسیئشنز ذاتی و سیاسی مفادات کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کو امریکہ سے پروازوں کی اجازت پر سی ای او ارشد ملک کا بڑا اعلان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نوٹیفیکیشن کامقصد شدید بحران کا شکار پی ائی اے میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لانا اور انتظامیہ کی رٹ بحال کرنا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز اور مراعات میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا ،گزشتہ روز حکومت نے پی آئی اے کے تمام شعبوں کو لازمی سروس کا حصہ قرار دیتے ہوئی لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا

پی آئی اے نے ایسوسی ایشنز کے ساتھ تمام ورکنگ معاہدے منسوخ کردیئے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.