ٔپاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر میں بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
باغی ٹی وی : ہانیہ عامر نے کچھ روز قبل انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے بیوٹی فلٹر استعمال کیا ہوا تھا۔ تصویر پر سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم اب ہانیہ نے اس تنقید کا لوگوں کو اپنی ایک ویڈیو میں جواب دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباؤ میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔
ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔