ہمیں نواز شریف کی حاضری چاہیے وفاقی حکومت جیسے چاہے یقینی بنائے،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا نواز شریف کو وارنٹ گرفتار ی موصول کرائے گئے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ گرفتاری موصول کرائے گئے، اسپیشل ڈلیوری کے ذریعے وارنٹ بھیجے گئے اور حسن نواز نے موصول کیے، پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات افسر راو عبدالحنان وارنٹ لے کر نواز شریف کے گھر گئے، نواز شریف کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس 16 اور 17 پر وارنٹ وصول کروائے گئے،

جونیئر وکیل نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ جاری ہوگئے پیروی کا اختیار ختم ہوگیا، اس لیے خواجہ صاحب نہیں آئے، جس پر عدالت نے کہا کہ آرڈر میں خواجہ حارث کو پیش ہونے سے روکنے کی کوئی ہدایت نہیں دی،

وکیل منور اقبال دگل نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایات پر نواز شریف وطن واپس نہیں آئے، جس پر جسٹس عامر فارووق نے کہا کہ نواز شریف کی حاضری سب سے ضروری ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے، وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا،

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت حکم دے گی تو نواز شریف کی Extradition کی کاروائی کریں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ گیا انہوں نے آرڈر کیا ، وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا ، یہاں لوگوں کی پٹیشن چھ چھ ماہ پڑی رہتی ہیں ، آپ نے ایک سزا یافتہ مجرم کو بغیر پوچھے اس عدالت سے جہاں اسکی اپیل ہے آپ نے بایر بھیج دیا ، نواز شریف کو بیرون ملک وفاقی حکومت نے بھیجا،ہمیں نواز شریف کی حاضری چاہیے وفاقی حکومت جیسے چاہے یقینی بنائے،

جونیئر وکیل نے کہا کہ نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم سےآگاہ ہیں،عدالت نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں حاضری آپ نے یقینی بنانی ہے، وفاقی حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں جنہوں نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی،حکومت نے اس عدالت میں کوئی درخواست دائر نہیں کی کہ ہم ایک سزا یافتہ شخص کو جانے کی اجازت دے رہے ہیں،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا آپ نے نام ای سی ایل سے نکالتے وقت وزارت قانون سے کوئی رائے نہیں لی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، انہوں نے تو طریقہ کار طے کیا،

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ محمد مبشر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا برطانیہ کے فارمن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے ذریعے کوئی کیس آپ نے کیا ہے؟ جس پر نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ماضی قریب میں تو ایسا کوئی کیس نہیں ہوا جس میں ہمیں وہاں کی کورٹ جانا پڑے،

نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پر رپورٹ عدالت میں جمع

Comments are closed.