اپنی صلاحیتوں کو پہنچاننے والوں کو کوئی نہیں روک سکتا ، فرخ حبیب

0
63

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے نیشنل یوتھ کونسل سے خطاب کیا ہے، عمران خان زمان پارک سے نکل کرکرکٹ کے میدان میں آتے ہیں محنت کے ذریعے بہترین کپتان بنتے ہیں، اپنی صلاحتیوں سے پاکستان کو ورلڈر چمپیئن بناتے ہیں، یوتھ کو کامیاب جوان بنانے کی ذمہ داری عثمان ڈار نے لی ہے، کامیاب جوان پروگرام ایسا پروگرام ہے جو پاکستان کے اندرانٹرپرینورشپ کے نئے دورکا آغازکر رہے ہیں، 60 فیصد یوتھ کوروزگاردینے والا بنانا چاہتے ہیں، 14ہزارسے زائد جوانوں کو17ارب کے قرض دیئے جا چکے ہیں، منقولہ جائیدارکو گروی رکھے بغیر10 لاکھ تک قرض دیئے گئے ہیں.
کامیاب جوان پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے، شفاف پروگرام ہے، جس میں کوئی سفارش نہیں چلتی ہے، ہم نے روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ ایک ایسا ماحول دینا ہے، جس سے لوگ اپنے پاوں پرکھڑے ہوں، اسی یوتھ نے ملک کا مستقبل بننا ہے اورملک کی قیادت کرنی ہے، وزیراعظم نے اپنی اورصوبائی کابینہ میں نوجوانوں کو مواقعے دیئے ہیں، یوتھ ہمیشہ آئیڈیل ازم پریقین رکھتی ہے، جویوتھ اپنی صلاحیت کو پہنچان لے اسے کوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا ہے.

Leave a reply