fbpx

کسٹم اپیلٹ ٹربیونل میں تعیناتیاں کردی گئی:اہم شخصیات کوآزمایا جائے گا

اسلام آباد:کسٹم اپیلٹ ٹربیونل میں تعیاناتیاں کردی گئی:اہم شخصیات کوآزمایا جائے گا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پاکستان کسٹمزکے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے بڑے عہدوں پرتعیناتیاں کردی ہیں‌

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا جس کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل میں‌ چیئرمین کے طور اسلام آباد میں محمد عارف خان کوتعینات کردیا گیا ہے جبکہ ممبران کے لیے عبدالجبار قریشی اورنوید الحق کوکراچی کے لیے تعینات کیا گیا ہے

اس نوٹیفکیشن کے مطابق ممتازحسین کو پشاور جبکہ عبدالظاہرکوکوئٹہ کےلیے تعینات کردیا گیا ہے ، اس نوٹیفکیشن میں اس بات کی بھی وضاحت کردی گئی ہے کہ یہ تقرریاں‌ تین سال کے لیے کی گئی ہیں‌

اس کے علاوہ دیگرعلاقائی ٹربیونلز میں‌ لاہور کے لیے سجاد افضل کھوکھر،عائشہ فضیل قاضی ،سرفرازعلی خان ، زاہد سکندراور ناصرمحمود کوتعینات کیا گیا ہے

جبکہ اسی نوٹیفکیشن کے مطابق راشدہ صدیقہ ، اعجاز خان ، قاضی انورکمال، امان اللہ صدیقی اورعامرمقصود کوکراچی کے لیےتعینات کیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.