حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی منظوری تاریخی فتح ہے:ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم پرخوش

0
20

اسلام آباد:حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی منظوری تاریخی فتح ہے:ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم پرخوش ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے یونیورسٹیز کے قیام کے بل کو اپنی فتح قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بل کی منظوری پر اظہار تشکرکیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کی کاوشوں سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، ہم نے حیدرآباد کے عوام سے کیا گیا یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ بھی پورا کردیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’جلدشہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ان کےدر پر میسر ہوگی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کےمطالبہ پر نئی مردم شماری کے بل کی منظوری تاریخی ہے کیونکہ شہری سندھ کےعوام کامستقبل نئی، شفاف مردم شماری سے وابستہ ہے۔

کنونیئر ایم کیو ایم نے اپنی جماعت کے تمام اراکین کو شاباشی کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کی جدوجہد سے آج قومی اسمبلی میں 2 تاریخی بل منظور ہوئے‘۔

قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ مردم شماری کامسئلہ روز اول سے ہے، ہم2017کی مردم شماری کو مستردکرتے ہیں کیونکہ ملک کے آئین میں آبادی کی تعداد کو درست رکھنے کا قانون بھی درج ہے‘۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ1998 کےبعد نئی مردم شماری 2008میں ضروری تھی مگر 19 سال کے بعد 2017 میں وزیر اعظم کے جرات مندانہ اقدام کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس کے نتائج کو ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں بھی چلینج کیا۔

Leave a reply