صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
باغی ٹی وی ،صفدر آباد (رانا شہباز نثار) حکومت نے مقامی ایم این اے سردار عرفان ڈوگر کی درخواست پر صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جبکہ خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد میں نادرا دفاتر کے قیام کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے پرانی اور پسماندہ تحصیل صفدر آباد بھر میں صرف ایک نادرا آفس قائم تھا جس وجہ سے تحصیل کے دور دراز کے مرد و خواتین کو شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس طرح علاقہ بھر کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لئے شیخو پورہ جانا پڑتا تھا عوامی مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرزاق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل صفدر آباد کی درخواست پر مقامی ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے صفدر آباد میں پاسپورٹ دفتر کے قیام ،خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد میں نادرا کے دفاتر کے قیام کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنی درخواستیں پیش کیں۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم نے صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس ، خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد میں نادرا دفاتر کے قیام کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے تحصیل بھر کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved