انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی

0
37

اسلام آباد:انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ،اطلاعات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کیلئے رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 15ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو5 ارب روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ باقی رقم قسطوں میں اداکی جائے گی۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ زرعی ٹیوب ویلز کیلئے ٹیرف16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13روپے یونٹ مقرر کردی گئی۔ اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔سرکاری پاورپلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 93ارب43کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور دیدی گئی۔ یہ رقم31 ارب 14کروڑ روپے کی 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

کمیٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹرمیں قرضوں کی فراہمی کیلئے رسک کور فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کیلئے عالمی بینک ساڑھے8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

Leave a reply