اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کوقرضےکی فراہمی کیلئےلیٹرجاری کرنےکی منظوری دے دی

0
29

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے بجلی جناب خرم دستگیر خان،وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعائشہ غوث پاشااور وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کو 50 ارب روپےقرضے کی فراہمی کیلئےلیٹرجاری کرنےکی منظوری دیدی۔ کمرشل بینک نے حکومتی گارنٹی کی منظوری تک لیٹر پرقرضہ فراہم کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فنانس ڈویژن پی ایس او کو 105 ارب روپے تک کی گارنٹی فراہم کرے گی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین سے متعلق سمری پیش نہ ہوسکی۔

اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی بینک گارنٹی کی منظوری گئی جس کےلیے حکومت نیشنل بینک آف پاکستان کو گارنٹی فراہم کرے گی۔اعلامیے کے مطابق 50 کلو یوریا بیگ کی ڈیلر ٹرانسفر پرائس 1805 روہے مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

Leave a reply