کپتان کی کامیاب سفارتکاری۔اسلامی ملک کے سربراہ آ رہے ہیں پاکستان

0
38

کپتان کی کامیاب سفارتکاری۔اسلامی ملک کے سربراہ آ رہے ہیں پاکستان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سفارتکاری۔ اسلامی ملک کے سربراہ نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان اگلے ہفتے انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔دورہ پاکستان میں وہ وزیراعظم عمران خان ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ۔صدر مملکت ڈاکٹر علوی سے ملاقات کریں گے

یو اے ای کے سربراہ اپنا دورہ ہائی لیول وفد کے ہمراہ کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے دورے کے دوران شکار کے علاوہ صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی متوقع ملاقات کریں‌گے ۔ شاہی وفد کے چولستان کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ، متحدہ عرب امارات سے پیشگی ٹیمیں چولستان پہنچ رہی ہیں۔ چولستان سے متصل پانچ اضلاع میں رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے شاہی وفد کی سیکیورٹی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے رینجرز کی تین کمپنیوں کو طلب کیا ہے۔

Leave a reply