کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور سیکٹر کو آج رات ساڑھے 9 بجے سے گیس فراہمی معطل کردی جائے گی، فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، فیصلہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے، گھریلو صارفین سے گیس صرف کھانا پکانے کیلیے استعمال کرنے کی درخواست کی جاتی ہے- صارفین سے بجلی کا ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے کی گزارش کی جاتی ہے۔ کمپریسر کے استعمال سے دوسرے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے۔ صارفین کمپریسر کے استعمال سے اجتناب کریں۔

سابق وفاقی وزیر عابد کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرم آ نی چاہیے یہ کہتے ہوئے کہ لوگ سستی گیس کے عادی ہیں لیکن اب یہ عادت بدلنی ہوگی۔ سستے لوگ عوام کو کچھ بھی سستا مہیا نہیں کرسکتے۔ گیس کے ذخائر تلاش کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ سستی فراہمی کس نے یقینی بنانی ہے؟ پہلے اگر سستی گیس مل رہی تھی تو عوام کا ہمدرد کون ہوا؟

Comments are closed.