آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

0
21

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے۔

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سےتوہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا تھا وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

اس سے قبل توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہےبھارت کو کشمیرمیں مظالم بند کر کہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائےکرانا چاہیے۔

عاصم افتخار نے کہا تھا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے-

Leave a reply