اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

0
56

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے حکم پر انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے کارروائی کی ہے

پولیس نے فائرنگ، اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر محمد وسیم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے گزشتہ سال چئیرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی قیصر ثناء اللہ کو مفت ڈرامہ نہ دکھانے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، ملزم تھانہ لٹن روڈ، گارڈن ٹاؤن، جنوبی چھاؤنی اور فیکٹری ایریا پولیس کو بھی مطلوب تھا، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زین عاصم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ عاطف ریاض اور ٹیم کو شاباش دی،

دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشورنے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالہ سے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ اغواء برائے تاوان اوراندھے قتل اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے،انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے اغواء ہونیوالے 65سالہ تاجر کوبازیاب کروا لیا اغواء ہونیوالے تاجر محمد یوسف کو طور خم بارڈر سے بازیاب کروایا گیا،مغوی کے بیٹے فیضان خان کا ملزم زرشاد خان کے ساتھ پیسوں کے لین دین تھا، اغواء میں استعمال ہونیوالی گاڑی سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مغوی یوسف کو تلاش کیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز ریڈز کر رہی ہیں،

انویسٹی گیشن پولیس فیکٹری ایریا نے اپنے والدمحمد امین کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث بیٹے کو گرفتار کر لیا۔املزم شہباز علی نے اپنی بیوی ارم شہزادی کے ہمراہ تشدد کر کے اپنے 60سالہ والد کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر محمد امین کو قتل کیا،دونوں میاں بیوی قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،عملزمہ ارم شہزادی نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا

انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان نے پرچون کی دوکان میں دوران ڈکیتی شہری اللہ رکھا کوفائرنگ کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان بلال زاہد اور ابوبکر شاہر عرف عیان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے اپنے سگے بھائی سعید کو قتل کرنیوالے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا،ملزم ندیم نے اپنے بھائی کو جائیداد ہتھیانے کے لیے ساتھی شہباز کی مددسے سر میں فائر مار کر قتل کیا،ملزمان نے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کے لیے مقتول سعید کے گودام میں آگ لگادی تھی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply