عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ،ڈاکٹرصاحبزداہ ابوالخیرمحمد زبیر

0
43

جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام 7ستمبر” یوم فتح مبین “کے سلسلہ میں جامعہ مسجد مدینہ فیروزپور روڈ پر ختم نبوت کا نفرنس سے ملی یکجہتی کونسل اورجمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،علامہ قاری محمد زوار بہادر،مفتی تصدق حسین، مولانا محمد سلیم اعوان، علامہ منور سلطانی،حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر علماءنے خطاب کیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ہمارے اباﺅ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا ہزاروں عاشقان رسول نے53ءاور 73ءمیں اپنی جا نو ں کا نذرانہ پیش کرکے قادیانیت پر کاری ضرب لگائی ہے ۔ ہمارے اسلا ف میں اعلی حضرت شاہ احمدرضا خان بریلوی سے لے کر علامہ امام شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابرین اہلسنّت تک قادیانیت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہے

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا حکومت کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے دینی جماعتوں کی قوت کو کمزور تصور کرنا چاہیے کہ اس ملک کے عوام حضور اکرم ﷺ کی ناموس اور مسئلہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ دینی جماعتوں کے کارکن متحد ہو کرتحفظ ناموس رسالت کی تحریک کی تیاری کریں جو کہ ہمارے دین کی بنیاد ہے اہل اسلام اس میں کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھائیں گے .

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءپاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ عوام نے مہنگائی ،بے روز گاری اور بجلی گیس کے بحران کو برداشت کیا مگرناموس رسالتﷺ کی خاطر وہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے کسی صورت گریز نہیں کریں گے اس لئے حکمرانوں کی عافیت اس میں ہے کہ اس قانون کوہرگزنہ چھیڑا جائے ورنہ غلامان مصطفےٰﷺ اس مسئلہ پر سب کچھ کرگزریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے آرٹیکل 370اور 35/Aختم کر کے پاگل پن کا جو مظاہرہ کیا ہے اس سے مسئلہ کشمیر شدت کے ساتھ اجاگر ہو گیا ہے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جو آئینی ترمیم کی ہے اس پر عالمی برادری کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس مسئلہ کوحل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے .

Leave a reply