مسجد اقصیٰ اور اسکی دیواروں کواسرائیلی سرنگوں سے خطرہ ہے:فخری ابو دیاب

0
38

مقبوضہ بیت المقدس:مسجد اقصیٰ اوراس کی دیواروں کو اسرائیلی سرنگوں سے جزوی طورپر یا مکمل نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سلوان کی زمینی تحفطٖ کی کمیٹی کے ممبر فخری ابو دیاب نے حال ہی میں ایک اخباری بیان میں کہا کہ خاص طور پر مسجد کی جنوبی دیوار بغیر کسی بنیاد کے ہوا میں معلق ہے اور قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے سلوان کے نیچے ایک اہم سرنگ کی تعمیر کے بعد کسی بھی وقت گر سکتی ہے جسکا افتتاح حال ہی میں کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا اعلان 2005 میں کیا گیا تھا بعد میں 2010 میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسکی منظوری دیتے ہوئے اسکا آغاز کیا۔کچھ دن پہلے اسرائیلی حکام اور العاد سوسائٹی نے ( آبادکاروں کا ایک گروپ جو مقدس شہر کو یہودیانے کے لیے سرگرم ہے) بیت المقدس میں سلوان کے نیچے ایک سرنگ کو یہودیانے کے منصوبے کے تحت کھولا اور اسے ٹیمپل ماونٹ تک پہنچنے کا راستہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سلوان میں حالیہ سرنگ منصوبہ مسجد اقصیٰ کے مختلف حصوں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ جو بیت المقدس پر امریکی کنٹرول کی حمایت کرتے ہیں کے سفیر جیسن گرین بلاٹ اور ڈیوڈ فریڈ مین نے سرنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں فریڈ مین نے خاص طور پر تعمیر شدہ دیوار پر ہتھوڑا مار کر نئی زیر زمین سرنگ کا افتتاح کیا۔

Leave a reply