اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرائے،ثروت اعجاز قادری

0
28

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے والے ہی ظالم و جابر ہیں، فلسطین و کشمیر کی داستان ظلم و ستم کا طریقہ کار اور حربے ایک جیسے ہیں ظالم نہتے مظلوم خواتین بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بناتے ہیں اور نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال کر بدترین تشدد کرتے ہیں، اقوام متحدہ فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرائے،قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کیلئے مسلم اٴْمہ جہاد کیلئے تیار ہے، فلسطین کی ریاستی زمین پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ کو اقوام متحدہ عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ سمجھتے ہیں، اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت اقوام متحدہ کا کردار مشکوک بن گیا، یونائیٹڈ نیشن فورسز کا کام دو ملکوں کے درمیان سرحدوں پر پہنچ کر امن قائم کرنا ہے، اقوام متحدہ بتائے یونائیٹڈ نیشن فورسز کہاں ہے، سلامتی کونسل اور دنیانے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ہے، تو پھر ریاست میں ریاست بنانے کی ناجائز سازشوں کو کون روکے گا، نہتے مظلوموں کو بربریت ظلم اور موت کی نیند سلا دیا گیا، اسرائیل نے بمباری کے ذریعے غزہ کو آگ و خون میں دھکیل دیا فلسطین و کشمیر کی آزادی کے بغیر دنیا میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا، او آئی سی فلسطین و کشمیر کے مسئلے پر مذمت کی بجائے مظلوموں کو ان کا حق خود داریت دلانے اور انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے عملی طور پر کام کرے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت نکالی گئی عظیم الشان لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے فہیم الدین شیخ، محمد مبین قادری، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری، علامہ محمود قادری و کراچی ڈویڑن کے تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے،
ثروت اعجاز قادری نے اسلامی ممالک س اپیل کی کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میڈیا زنجیر میں جکڑا ہوا ہے، فلسطین و کشمیر کے ظلم پر آواز نہیں اٴْٹھائی جاتی میڈیا جب تک حقائق دنیا کو بتانے کیلئے آزاد نہیں ہوگا، گمراہ کن خبروں سے انتشار ہی جنم لے گا،
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوانوں نے مظلوموں کے خون کا سودا کیا ہے، ان کا مستقبل تاریک ہے یاد رکھا جائے تاریخ میں وہ ہی زندہ رہتے ہیں، جو حق و سچ اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں، انہوں کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی رٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشن فورسز کا امن کیلئے کردار ادا نہ کرنا اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت نہ لے جانا ہے، اقوام متحدہ طاقتور قوتوں کی کٹھ پتلی بن گیا ہے،
ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور نیویارک میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کے حق میں بھرپور آواز اٴْٹھانے پر ہم شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بنے اور مظلوموں پر مظالم ختم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک مظلوموں کی آواز ہے دنیا کے کسی مذہب میں ظلم و بربریت کی گنجائش نہیں ہے، جو انسانیت کا قتل اور مظالم کرتے ہیں وہ شیطان کے چیلے ہیں، پاکستان ترکی کی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھرپور کوششوں کو سراہتے ہیں، دنیا میں امن چاہتے ہیں عالمی قوتوں اور اداروں کے حق و انصاف کا پرچم بلند کر کے مظلوموں کو حق خوداریت دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مظالم کے خلاف کلمہ حق بلند کریں فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کو ظالموں، غاصبوں سے نجات دلانے کیلئے مسلم حکمران حقیقی کردار ادا کریں۔

Leave a reply