عرب امارات کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار

0
23

عرب امارات کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کے ذریعہ ہونے والے تشدد کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس کے نتیجے میں عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور نفرت تمام انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔

وزارت نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے ذمہ داری کا احساس کریں اور کشیدگی اور مخالفت کا باعث بننے والے تشدد اور حرکات کا سدباب کریں، وزارت نے مقبوضہ یروشلم کی تاریخی شناخت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو امن کیلئے خطرہ بننے والے نئے عدم استحکام سے دوچار ہونے سے بچانے کی خاطر وہاں حد درجہ احتیاط برتنا اور خود کو پابند بنانا ضروری ہے

قبل ازیں پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال بڑی تشویش ناک ہے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے، نماز کیلئے جانیوالوں کو ہراساں، معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے پرتشدد اقدامات کی پاکستان مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری فوری اقدامات کرے

Leave a reply