عرب امارات کے پچاس سالہ پلان کی دھوم

0
29

عرب امارات کے پچاس سالہ پلان کی دھوم

باغی ٹی وی رپورٹ : مشرق وسطی میں تیزی سے ترقی اب متحدہ عرب امارات کو ان ممالک میں لا کھڑا کیا ہے جو اس میدان میں بہت آگے ہیں. متحدہ عرب امارات نے اپنے برئٹ فیوچر اور اس کی تیاری کے لیے 50 سالہ ماسٹر پلان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 2020 میں اس پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور 2021 میں 50 سالہ جشن تاسیس کے موقع پر اس کا اعلان ہو گا۔
البیان ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی علیحدہ پہچان بنائی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2071 میں صد سالہ جشن کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس کے تحت طویل المیعاد 50 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔ یہ طویل مدت کے لیے روڈ میپ ہوگا۔
اس سلسلے میں اماراتی وژن 2021 اور ابوظبی وژن 2030 قابل ذکر ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے اتوار کو آئندہ تین عشروں کے لیے توانائی کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد افراد اور اداروں میں توانائی کا استعمال 40 فیصد تک گھٹانا ہے۔ 2050 تک اس حکمت عملی کے تحت 700 ارب درہم بچائے جائیں گے
نائب صدر و وزیراعظم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق اماراتی توانائی حکمت عملی تجدد پذیر توانائی، ایٹمی توانائی اور ماحول دوست کوہستانی توانائی کا امتزاج ہوگی۔ اس کے تحت امارات کی اقتصادی ضروریات اور ماحولیاتی اہداف میں توازن پیدا ہوگا۔
واضح‌رہے کہ متحدہ عرب امارات پچھلی چند دھائیوں سے آگے بڑھا ہے.اور اس کی ترقی کے لیے کیےگئے اقدام اس کو یورپ اور مغرب کے مقابلے لا کھڑا کیا ہے بلکہ یورپ کے کئی ممالک اب امارات کی طرف راغب ہیں.

Leave a reply