عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اہم اجلاس میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی وزیرِمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیرِمملکت عادل الجبیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک انسانیت سوز اقدام قرار دیا، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔اجلاس کے دوران یہ بھی انکشاف سامنے آیا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کا ایک مبینہ امریکی منصوبہ سامنے آیا ہے، جس پر عرب وزرائے خارجہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر نے اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔اجلاس میں شریک عرب ممالک نے غزہ کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی فوری بحالی پر زور دیا، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تعمیرِ نو کے لیے فوری مالی امداد فراہم کرے۔
اجلاس کے اختتام پر فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اجتماعی مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی ریاستیں تباہی کے مناظر پیش کرنے لگیں،21 افراد ہلاک
رافیل کی تباہی مغرب کے لیے وارننگ ہے،جرمن اخبار کا تجزیہ
بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل
نیرج چوپڑا کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے
غزہ میں سیز فائر کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری