عرب ممالک سفری پابندیاں مرحلہ وار اُٹھانے لگے
عرب ممالک سفری پابندیاں مرحلہ وار اُٹھانے لگے
باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق عرب ممالک مرحلہ وار سفری پابندیاں اٹھانے لگے ہیں. سعودی عرب کی زیرصدارت عرب وزرائے سیاحت کا ویڈیو اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عرب ممالک میں سفری پابندیاں مرحلہ وار اُٹھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے اثرات محدود کرنے کے لیے تمام عرب ممالک ایک دوسرے سےتعاون کریں گے، سیاحت کے شعبے کے کارکنان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائےگا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلےمرحلےمیں عرب ممالک کے درمیان داخلی سیاحت کو فروغ دیا جائےگا، اس کے بعد وبا ختم ہونے پر غیر ملکی سیاحوں کے لیے ترغیباتی پروگرام جاری کیے جائیں گے۔
چند روز قبل سعودی عرب نے اندرون ملک پروازوں کے لیے چند ہوائی اڈے کھولے تھے اور باقی تمام ایئر پورٹس 21 جون سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق بشا، طائف، ینبع، حفرالباطن اور شروۃ کے لیے بھی پروازیں بحال ہو گئی تھیں۔ قبل ازیں 31 مئی سے سعودی عرب کے 11 داخلی ہوائی اڈوں کو کھولا گیا تھا