fbpx

عرب اتحاد کے خلاف بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگ کس ملک کی ساختہ ؟ خطے کے اہم ملک پر شک

عرب اتحاد کے خلاف بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگ کس ملک کی ساختہ ؟ خطے کے اہم ملک پر شک

باغی ٹی وی : یمن میں مغربی ساحل کے علاقے میں مشترکہ افواج کی انجینئرنگ ٹیم نے ملک کے مغرب میں بحر احمر کے پانی میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگ کا پتہ چلا لیا۔

انجینئرنگ ٹیم کے عسکری ذرائع کے مطابق متعلقہ یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ غلیفقہ کے علاقے میں ساحل کے نزدیک ایک عجیب سے چیز نظر آ رہی ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی جس کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ایک بارودی سرنگ ہے۔ سرنگ کو ناکارہ بنا کر اسے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

مشترکہ افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اس نوعیت کی مختلف حجموں کی بارودی سرنگیں ،،، ایرانی ایجنڈے کے تحت بچھائی گئیں تا کہ بحر احمر کے جنوب میں بین الاقوامی پانی کے اندر بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو خطرے میں ڈالا جا سکے۔

مشترکہ افواج کی انجینئرنگ ٹیم کے رکن انجینئر محمد ثامر حزام کے مطابق گذشتہ روز ملنے والی بارودی سرنگ ایرانی ساختہ ہے۔ یہ "صدف” نوعیت کی سرنگ ہے جو ٹکرانے پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ افواج کی انجینئرنگ ٹیم کو ملنے والی یہ 22 ویں بارودی سرنگ ہے جس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر انجینئرنگ ٹیموں کو مغربی ساحل پر درجنوں ملتی جلتی بارودی سرنگیں مل چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.