سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کی شہداء کے مزار پر حاضری

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کی شہداء کے مزار پر حاضری
یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں اراکین کمیٹی سینیٹر ز ڈاکٹر شہزاد وسیم، ڈاکٹرزرقہ سہروردی تیمور،انجینئر رخسانہ زبیری اور ولیداقبال نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی۔ اراکین کمیٹی کو یادگار پر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے یادگار پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔ لانس نائیک محمدمحفوظ شہید (نشان حیدر) کے مزار پر تقریب سے چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع اورا راکین کمیٹی نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ میدان جنگ میں لانس نائیک محمدمحفوظ شہید کی بہادری اور شجاعت انتہائی جرات مندانہ عمل ہے اور مادر وطن کے تمام محافظوں کی قابل تقلید مثال ہے۔وطن کی مٹی کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وطن کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والے دھرتی کے ان بہادرسپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ وطن کیلئے پاک فوج کی دی گئی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، فوج نے ہمیشہ وطن کا دفاع کیا ہے۔پاک فوج اتحاد و استحکام کی ضامن ہے اورحالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور رریلیف آپریشنز میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی سلامتی کیلئے پوری قوم اکٹھی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہدا ء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج سکون کی نیند سوتے ہیں۔سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

اس موقع پر اراکین قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کہا کہ آج تجدید عہد کے دن پر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون ہماری آزادی کی ضمانت ہے اور ان غازیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کی شجاعت ہماری سرحدوں کا ناقابل تسخیر دفاع ہے۔اراکین قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے دھرتی کی حفاظت کیلئے لازاوال قربانی پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اوریہ اللہ کے چننے ہوئے بندے ہیں۔فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹ نے مزید کہا کہ اس ملک کو مضوط تر بنانے کیلئے ہم سب کو ایک دوسرے کی طاقت اور سہارا بننا چاہئے۔سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمورنے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کی پوری عوام کھڑی ہے۔فوج کی ملک کیلئے قربانیاں لازوال ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹرا نجینئر رخسانہ زبیری نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاک فوج ہماری محافظ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔لانس نائیک محفوظ شہید کی جرات اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے اراکین قائمہ کمیٹی کے ہمراہ لانس نائیک محمد محفوظ (شہید) کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) جیسے لا تعداد شہداء کا اعلی مقام ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

Comments are closed.