اڑھائی سال میں کتنا قرضہ واپس کر چکے ہیں؟ وزیراعظم کا غریبوں کے لئے اہم اعلان

0
25

اڑھائی سال میں کتنا قرضہ واپس کر چکے ہیں؟ وزیراعظم کا غریبوں کے لئے اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب‏ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے،

وزیراعظم عمران خان‏ کا کہنا تھا کہ بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں،بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کیے گئے، 2 سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیئے جائیں گے،‏دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، امید ہے فراش ٹاؤن کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہوں گے سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت کام کیا، ایف ڈبلیو او نے قلیل عرصے میں کرتارپور راہداری مکمل کی، 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کرسکتا تھا. میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں،لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لئے کچی آبادی بن جاتی ہے، مسلم لیگ ن نے 5سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم اڑھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں، پاکستان میں 50 سال بعد 2 ڈیمزبن رہے ہیں،زرعی پیداوار اور سستی بجلی پیدا ہوگی،پچھلے مہینے پاکستان کی تاریخ میں سیمنٹ کی رکارڈ فروخت ہوئی ہے، بنڈل آئی لینڈ پر حکومت سندھ سے بات کررہے ہیں،

Leave a reply