عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکال دیا گیا

0
67

عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکال دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی کو پارٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکال دیا گیا ہے

عبدالرشید ترابی حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ جماعت کے ساتھ مشاورت کے بغیر کیا، باخبر ذرائع کے مطابق عبدالرشید ترابی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فون بھی کیا لیکن عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی کے امیر کی کال نہیں سنی اور واٹس ایپ پر کئے جانے والے میسج کا جواب بھی نہیں دیا

عبدالرشید ترابی کے اس فیصلے کے بعد جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا تھا کہ عبدالرشید ترابی کا اپنے حلقے میں امیدوار کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ذاتی اور غلط ہے، جماعت اسلامی اس فیصلے سے برات کا اظہار کرتی ہے،جماعت اسلامی آزاد کشمیر اپنے امیر کی قیادت میں متحد ہے اور پورے کشمیر میں بغیر کسی اتحاد کے ترازو کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد نے اس حوالہ سے کہا کہ نظم کی اجازت کے بغیر تنویر الیاس سے اتحاد کرنے پر عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر کا جماعت سے اخراج کیا جاتا ہے، آئندہ سے انکا جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے ساتھ کسی قسم کو کوئی بھی تعلق نہیں ہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت اور ممبر شپ ختم کر دی گئی۔ ہے،سابق امیر نے مشاورت کے بغیر از خود فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

Leave a reply