عبدالرزاق داﺅد کا لاہور چیمبرکا دورہ، تاجروں کو کیا کروائی یقین دہانی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیرتجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے لاہور چیمبر کا غیر رسمی دورہ کیا،
لاہور چیمبر کے صدرمیاں طارق مصباح ،سینئر نائب صدرناصر حمید خان سے ملاقات کی،سابق صدرمیاں مصباح الرحمن بھی اس موقع پر موجودتھے
عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ بینکنگ چینل کے سلسلے میں افغانستان اور ازبکستان سے معاہدوں پر کام جاری ہے ،بینکنگ چینل قائم ہونے سے ان ممالک کے ساتھ تجارت بہتر ہوگی ،جو خام مال پاکستان میں تیار نہیں ہو رہے ان پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کردی جائے گی ،ان پر کسٹم ڈیوٹی بھی کم کی جائے گی۔ لیدر، آم، آلو، کینو اور کھجور کی برآمدات بڑھانے کے لیے کونسلز قائم کی جارہی ہیں
صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے سمیت دیگر معاشی مسائل پر قابو پانا ہوگا ریفنڈز کا عمل تیز کیا جائے کیونکہ کاروباری شعبے کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ،فارماسیوٹیکل اور انجینئرنگ سیکٹر کو بھی دیگر برآمدی شعبوں کی طرح سہولیات دی جائیں.ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی سہولیات بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے
صدر لاہور چیمبرکا مزید کہنا تھا کہ برآمدات کے لیے نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں غیرروایتی منڈیوں پر بھی توجہ دی جائے
سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ناصر حمید خان کا کہنا تھا کہ کاپر ،ایلومینئم کی ایکسپورٹ پر ڈیوٹیز عائد کیجائے،اگر ایکسپورٹس کو 100بلین ڈالرتک کیجانا تو صرف ٹیکسٹائل پر انحصارنہیں کرناچاہیے