ارباب رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

0
39

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی ہے، ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے.

وزیر اعظم کی سابق وزیر اعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی أئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے، آپ جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا.

ارباب رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے، آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے، وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور سندھ پر توجہ دیں.

Leave a reply