اڑیال کا غیرقانونی شکار کرنے والا شکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

0
42

اڑیال کا غیرقانونی شکار کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ چکوال مرزا عابد اور ان کی ٹیم کے ہتھے چڑھ گئے

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج عاصم بشیر چیمہ کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر چکوال جناب بلال ہاشم ، ڈی پی او چکوال جناب محمد بن اشرف کی خصوصی معاونت پر مرزا عابد حسین صاحب نے اپنی ٹیم زاہد اقبال ،میاں عنصر حیات اور دیگر چکوال سٹاف کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اڑیال کے غیر قانونی ظالمانہ شکار کی تشہیر کرنے والے مشہور و معروف شکاری شیخ اصغر کو ہمراہ 4 ملزمان رنگے ہاتھوں بمعہ مال مقدمہ گرفتار کر لیا

ملزمان کے موقع پر چالان مرتب کر کےملزمان کو پابند سلاسل کر دیا بعد از محکمانہ کاروائی میں ملزمان کو مبلغ پانچ لاکھ (500000) روپے محکمانہ جرمانہ کر دیا-

Leave a reply