ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی خوشاب کیمپس کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی کاروائی۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ایرڈایگریکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب کے کلرک کو 60ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن خوشاب نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم عبدالکریم کلرک، ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی سے رشوت کی رقم60ہزار نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق خالد محمود اعوان سکنہ محلہ احمد پورہ خوشاب نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا کیمپس خوشاب میں ہے اور یونیورسٹی کے بچے سائل کے ہاسٹل میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی کا عبدالکریم نامی کلرک سائل کو حراساں کر رہا ہے کہ مجھے فی بچے کا کمیشن اور منتھلی دو، ورانہ میں اپنے یونیورسٹی کے بچوں کی اسناد کینسل کروا دوں گا اور عبدالکریم کلرک نے مجھ سے 60ہزار روپے اور ہر ماہ منتھلی رشوت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ اہلکار کورشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ خالد محمود اعوان ملزم عبدالکریم، کلرک، ایرڈ ایگر یکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن ضلع خوشاب کو ریڈ کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن خوشاب نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حسنین احمد انور صاحب کی نگرانی میں ایک نجی ہوٹل میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم عبدالکریم، کلرک ایرڈایگریکلچر، یونیورسٹی کیمپس خوشاب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ60ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر14/2019تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب درج کرلیا۔ ملزم سے تفتیش کے دوران پروفیسروں کو منتھلی اور کمیشن دینے کے انکشافات کیے ہیں۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.