صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے،شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے

0
49

صدر مملکت عارف علوی علالت کے باعث مختصر رخصت پرچلے گئے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے اور وہ شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔


ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لئے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے پاکستان پر ایک منصوبہ مسلط کیا جارہا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ عمران نے کیا دیا ؟میں کہتا ہوں عمران نے قوم کو خودداری کا سبق اور سر اٹھانے کا درس دیا، صحت کارڈ کے ذریعے غربت اور بیماری سے بچانےکا اہتمام کیا-

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

Leave a reply