عارف علوی بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

moulana

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تحریک انصاف کا وفد ملنے پہنچ گیا

جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمان سے سابق صدر عارف علوی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے،ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا،ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی،ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بھی حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر مرکزی ناظم انتخاب مولاناعطاءالحق درویش اور مفتی اسعدمحمود بھی موجود تھے.

واضح رہے کہ آئینی ترامیم کو لے کر مولانا فضل الرحمان اس وقت اہمیت اختیار کر چکے ہیں، گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی بلاول زرداری کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، اس سے قبل بھی بلاو ل کی مولانا سے ملاقات ہو چکی ہے، محسن نقوی، وزیر قانون کی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، گزشتہ تین دنوں میں پی ٹی آئی وفد کی بھی مولانا فضل الرحمان سے یہ تیسری ملاقات ہے.

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی، سینیٹ میں آئینی ترامیم پیش کی جانی تھیں تا ہم اتحادی جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لئے وقت مانگا گیا جس پر حکومت نے آئینی ترامیمی بل پیش نہ کیا، قومی اسمبلی،سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو چکا ہے، حکومت کو نمبر پورے کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کی مدد درکار ہے، دو دنوں میں نصف درجن سے زائد حکومتی نمائندوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہوئیں تاہم مولانا فضل الرحمان اس بات پر ڈٹے رہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ دیکھ کر وہ مشاورت کریں گے، تا ہم وہ ایکسٹینشن والی ترامیم کی مخالفت کریں گے،

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.