تاخیر سے ہی لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے،شیری رحمان

0
35

اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ عارف علوی کا بیان عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا کہ عارف علوی کا بیان عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے، عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے ہیں اور ان کے صدر کہہ رہے ہیں کہ سابق آرمی چیف نےہی سینیٹ اور عام انتخابات میں ان کی مدد کی۔

عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ تاخیر سے ہی لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے، پی ٹی آئی کو اس پر وضاحت دینی چاہیے، بلاول بھٹو نے پہلے دن ہی اسمبلی فلور پر کہا تھا کہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پرالزام تراشی کررہے ہیں اور دوسری طرف انہیں سیاسی، انتظامی کردار اداکرنےکاکہہ رہے ہیں، وہ اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسارہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اداروں کو اپنے سیاسی بیانیےکا حصہ بنانے سے گریز کریں۔

توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تحریری فیصلہ جاری

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد سےمتعلق ان سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا کہا کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نےالیکشن میں جنرل باجوہ کی مدد سے متعلق خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیا، سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔

سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد کرنے سے متعلق بیان صدر مملکت عارف علوی سے منسوب کیا گیا نجی اخبار جنگ نےایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول

Leave a reply