شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا

0
22

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو ملاقات کی ہے،

ناسا کے ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کر لی، اب کیا چیز ممکن ہو سکے گی؟ بڑی خبر

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو یہاں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری سائمن کیس اور ڈیوک و ڈچز کے کمیونیکیشن سیکرٹری کرسٹین جونز بھی موجود تھے، صدر مملکت اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، صدر مملکت نے ذہنی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا، ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنا اور اپنے وفد کے ارکان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے اور میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا،

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

شاہی جوڑے نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج پاکستان کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات دورہ کریں گے۔

رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

Leave a reply