عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا، بڑے ٹی وی نیٹ ورک میں‌ چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی

0
30

پاکستان کے سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور اینکر عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا ہے. گورمے کے چینل جی این این نے خبر نشر کی ہے کہ وہ ان کے چینل کا حصہ بن گئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عارف حمید بھٹی اپنے منفرد تجزیوں‌ اور تبصروں‌ کی بدولت معروف ہیں اور ان کے پروگرام کو دلچسپی سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے. سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے جمعرات کے دن صابر شاکر کے ہمراہ اے آر وائی نیوز پر اپنا الوداعی پروگرام کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس دوران انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ آج ان کا اے آر وائی نیوز پر آخری پروگرام تھا جس کے بعد جی این این چینل نے بھی خبر نشر کردی کہ عارف حمید بھٹی ان کے ٹی وی چینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

سینئر صحافی اور اینکر عارف حمید بھٹی پچھلے کئی برسوں سے اے آر وائی نیوز لاہور کے بیورو چیف تھے تاہم اب انہوں‌ نے جی این این چینل میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر ( سی او او) ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، بتایا گیا ہے کہ وہ وہ نئے چینل پر حالات حاضرہ کا پروگرام بھی کریں گے۔

عارف حمید بھٹی صحافی برادری میں بہت معروف ہیں اور پی یو جے کے مرکزی عہدیدار بھی رہے ہیں.

Leave a reply