معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ ہم میںسے بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو غلطی کرکے اس کا اعتراف نہیںکرتے. ہم لوگ غلطی کرکے اس پر ڈٹ جاتے ہیں اور غلطی ماننا تو اپنی توہین سمجھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کا ساتھ دیں . اور جتنا ہو سکے ایک دوسرے کی مدد کریں ٹانگیں نہ کھینچیں.مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے لیکن ہم تو ایک دوسرے کے حقوق چھیننے پر لگے ہوتے ہیں.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اندر برداشت کی بہت زیادہ کمی ہو گئی ہے. میںمانتا ہوں کہ ہمارے ہاں بہت سارے مسائل ہیں جن میںہم سب الجھے ہوئے ہیں، انہی مسائل کی وجہ سے ہم چڑچڑے پن اور زہنی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں.” عارف لوہار نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنے بھی مسائل ہوں پریشانیاںہوں لیکن اس جیسا ملک دنیا میںنہیںہے. ”میں نے دنیا کے بہت سارے ممالک دیکھے ہیں لیکن جو سکون مجھے پاکستان میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں ملتا.