ریاست ایریزونا میں ٹرمپ کو بہت بڑا دھچکا معروف سیاستدان شکست کھاگئے

0
27

ایریزونا:ریاست ایریزونا میں ٹرمپ کو بہت بڑا دھچکا معروف سیاستدان شکست کھاگئے،ایریزونا سے اطلاعات کے مطابق ریاست ایریزونا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواس وقت دھچکا لگا جب ان کے قابل اععتماد قریبی ساتھی مارتھا میکسلی کوبہت بری شکست کا سامنا کرنا پڑا

مارک کیلی نے سینیٹ کی یہ نشست بڑے مارجن سے جیتی ہے جس کا ٹرمپ کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکی انتخابات میں اگرٹرمپ کو کوئی بڑا دھچکا لگا ہے تو وہ مارتھا میکسلی کی شکست کی صورت میں ہے

نیویارک ٹائمز کے مطابق مارتھا میکسلی کو شکست امریکی نیوی کے سابق کپیٹن اورخلاباز مارک کیلی نے دی ہے ، مارک کیلی جو کہ امریکہ میں گن کلچر کے بہت خلاف ہیں اور اس حوالے سے وہ ایک مہم بھی چلا رہے ہیں

مارک کیلی جن کی اہلیہ کوگولی مارکرہلاک کردیا گیا تھا وہ بھی سیاسی طورپربہت زیادہ اثررکھتی تھیں مارک کیلی نے اپنی اہلیہ کے حلقہ احباب سے بھی بھرپورفائدہ اٹھایا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں جوبائیڈن کی برتری کا اعلان کیا ہے مگر ریاست کے رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر ڈاؤگ ڈیوسے کا کہنا ہے کہ ’اتنی جلدی بھی کیا ہے۔‘

امریکی ریاست ایریزونا کے گورنر کا رات گئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کوئی بھی اعلان کرنے سے قبل ایک دفعہ تمام ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی جائے۔‘

ابھی ریاست کے ایک چوتھائی ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے۔ سنہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ریاست سے صرف ساڑھے تین فیصد سے برتری حاصل کی تھی۔ تاہم اس مرتبہ ڈیموکریٹس یہاں سے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ یہاں کیا فیصلہ ہوتا ہے اس کے لیے لگتا ہے کہ ہمیں کچھ دیر اور انتظار کرنا ہوگا۔

Leave a reply