پریانکا جنگی خیالات کی حامل ،حسد کس بات کا ،ارمینہ خان جارحانہ ہوگئیں‌

0
38

لندن : پریانکا کے خیالات جنگی ، سوچ انسانیت کے خلاف اور پھر اس میں انسانیت کی کمی ہے ، میرا اور اس کا کیا مقابلہ ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے پریانکا چوپڑا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ جنگ کے علاوہ کسی چیز کی حامی نہیں، اُن میں ایسا کچھ نہیں کہ میں حسد کروں۔

اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں بھارتی فوج کے حق میں بیان دیا جس کے بعد سے ارمینہ خان نے انہیں‌ اپنی زد پر رکھا ہوا ہے اور وہ مختلف وقتوں میں اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔ایک ٹویٹر صارف کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی اداکارہ سوائے جنگ کے کسی چیز کی حامی نہیں ہیں‘‘۔خونخوار مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1181895400401358848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1181895400401358848&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpriyanka-chopra-is-not-a-positive-role-model-armeena-khan%2F

انہوں نے لکھا کہ ’’دوست ، خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ کاش کچھ ایسا ہوتا جس کی وجہ سے میں اداکارہ سے حسد کرتی، کاش آپ انجیلنا جولی اور ایشوریا رائے کے بارے میں مجھ سے پوچھتی تو یہ ممکن بھی ہوسکتا تھا‘‘۔ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’’پریانکا چوپڑا کو رول ماڈل قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ سمجھا جاسکتا ہے‘‘۔

آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

یاد رہے کہ ارمینہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں نے بھارت کی کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ارمینہ خان نے لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی۔

اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مارچ میں سوشل میڈیا پر پاک بھارت جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اداکارہ کو گُڈ ول ایمبیسڈر ہٹایا جائے۔

Leave a reply