سینیٹ نے آرمی، ائیرفورس، نیوی ترمیمی ایکٹ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور طارق فضل چوہدری نے بل پیش کیے۔ایوان نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ، پاکستان نیوی ایکٹ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے۔ سینیٹ میں بلوں کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے بل جی مخالفت کرتے ہوئے بل کو کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے بلوں کی منظوری کے لیے ایوان سے رائے لی جس کے بعد ایوان نے بلوں کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان نے27 ویں آئینی ترمیم منظورکی اور اسی سبب ایکٹس میں ترمیم کی ضرورت تھی، آرمی، نیوی اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کی گئی۔

Shares: