آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس شروع،اہم فیصلے متوقع

0
43

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا آغاز ہو گیا، کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس شروع ہو گیا ہے،اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کر رہے ہیں، اجلاس میں کور کمانڈرز شریک ہیں.

کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور وخوض کیا جائے گا، کانفرنس میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر بھی بات چیت اور مشاورت ہو گی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا

 

علاوہ ازیں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں قرار داد مذمت پیش کی جائے گی، آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے.

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

 

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

 

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

Leave a reply