آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے سی آئی اے چیف کی ملاقات

0
33

‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی سی آئی اے چیف سے ملاقات ہوئی ہے

ولیم جے برنز، ڈائریکٹر سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ، امریکہ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور ولیم جوزف برنز نے باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی آئی اے چیف کی طرف سے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلا میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،پاکستان نے خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں، پاکستان کے ساتھ تمام سطحوں پر سفارتی تعاون جاری رہے گا، ‏ڈائریکٹر سی آئی اے نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

سی آئی اے چیف نے بھارت کے دورے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے،، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جے برنز ان دنوں افغانستان کے دورہ کے بعد بھارت گئے تھے اور بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت اعلیٰ بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی تھیں

رپورٹ کے مطابق ولیم جے برنز نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اجیت دوول سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اگرچہ بھارتی اور امریکی عہدیداروں نے اس دورے کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے،

Leave a reply